30لاکھ تاوان کیلئے اغوا5سالہ بچہ قتل

گوجرہ (نامہ نگار)30لاکھ تاوان کیلئے اغواء 5سالہ بچہ قتل’ پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کر کے نعش برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے علاقہ نواں لاہور کے 5سالہ ابوبکر کو پانچ روز قبل رشتہ داروں ذوالقرنین رضا اور اقبال وغیرہ نے اغواء کر کے والد سے 30لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، تاوان نہ ملنے پر ملزمان ذوالقرنین رضا اور اقبال وغیرہ نے ابوبکر کو قتل کر کے نعش سیم نالے کے قریب پھینک دی، تھانہ نواں لاہور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر ابوبکر کی نعش برآمد کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں