گل پلازہ میں ریسکیوآپریشن مکمل’ مزید2لاشیں برآمد

کراچی(بیوروچیف) گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن9ویں روز مکمل ہوگیا۔عمارت کے ملبے سے دومزید افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 73ہوگئی، ڈی این اے کی مدد سے مزید ایک لاش کی شناخت ہوگئی، مجموعی طور پر 23 لاشوں کی شناخت ہو چکی، 79 میں سے صرف 6 افراد لاپتہ رہ گئے۔ڈی سی سائوتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے عمارت کو آج سیل کر دیں گے، مسنگ 13 افراد کے لواحقین نے رابطہ کیا نہ ڈی این اے نمونے دیئے، 55 افراد کے لواحقین نے ڈی این اے نمونے جمع کرائے، معاوضوں کی ادائیگی کیلئے حکومت کو 30 لاشوں کا ڈیٹا بھیج دیا، ورثا میں جلد چیک تقسیم کئے جائیں گے۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کل مقدمہ درج ہوا، بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے، 6 گارڈز سمیت 10 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں، ڈی وی آرز سے سانحہ سے متعلق معلومات لینے کی کوشش کریں گے،غفلت اور لاپروائی ثابت ہونے پر تمام پہلو سامنے لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں