دنیا کا وہ گائوں جہاں مرد وں کا داخلہ منع ہے

کینیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )ہم آپ کو ایک ایسے انوکھے گائوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو اس وجہ سے خاص ہے کہ یہاں مردوں کے داخلے پر پابندی ہے۔اس گائوں میں صرف خواتین کا راج چلتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گائوں کا نام اوموجا ہے جو افریقہ کے ملک کینیا میں واقع ہے، یہ گائوں سامبورو صوبے میں ہے، یہ آپ کو کینیا کے دیگر دیہات کی طرح ہی لگے گا۔ یہاں مٹی اور گائے کے گوبر سے بنے گھر نظر آئیں گے، درخت نظر آئیں گے، انسان بھی نظر آئیں گے، مگر صرف خواتین مرد نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس گائوں میں مردوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے تقریبا ً30 سال پہلے اس گائوں کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ یہاں سامبورو برادری کی خواتین رہتی ہیں، ان خواتین نے اپنی حفاظت کے لیے یہاں پناہ لی۔ یہ تمام خواتین گھریلو تشدد، کم عمری کی شادی اور مختلف قسم کی زیادتیوں کا سامنا کر چکی تھیں، اسی لیے انہوں نے صرف خواتین کی ایک دنیا آباد کی۔ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہروں یا خاندان کے دیگر افراد کے ہاتھوں ذلت اور ظلم جھیل چکی ہیں، مگر اس گائوں میں رہ کر وہ خود کو آزاد محسوس کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں