1

صفدر آباد میں دانش سکول بھی کھولے جائیں

صفدرآباد(نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے صفدرآباد کے شہریوں نے درخواست کی ہے کہ پلیز صفدرآباد میں دانش سکول کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ شہریوں نے ڈیلی بزنس رپورٹ سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر دانش سکول کھولنے کے اعلانات کر رہے ہیں کیا ہی اچھا ہو کہ ایک نظر کرم صفدرآباد پر بھی پڑ جائے اور یہاںبھی دانش سکول کھولا جائے تا کہ غریبوں کے بچوں کا مستقبل تابناک ہو سکے۔شہریوں نے کہا کہ صفدرآباد میں دانش سکول کا قیام بہت ضروری ہے ،غریبوں کے بچے پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیسیں ادا نہیںکر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں