2

فلسطین ، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو چکی ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی اور مذہبی رہنما خالد محمود اعظم آبادی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی بقا اسی صورت میں ممکن ہے کہ وہ قرآن وحدیث پر عمل پیرا ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے ۔ عالم کفر ان کی نا اتفاقی کی وجہ سے کمزور اور نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر ، فلسطین ، عراق ، لیبیا ، سوڈان اور اب ایک دفعہ پھر ایران پر حملے کی دھمکی سے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے ۔ خالد محمود اعظم آبادی نے کہا کہ یہ کیسی انسانیت کہ ایک طرف امن کے دعوے ، جنگیں رکوانے کا شور ، عالمی امن ایوارڈ کی خواہش اور آئے روز کسی نہ کسی مسلمان ملک پر حملے کی دھمکی ؟ یہ امریکی صدر کا پاگل پن نہیں تو اور کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں