1

حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں سر کٹا کر دین اسلام کو بلند کیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ رانا برادران کی قیادت میں “حسین سب کے”سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا نے “حسین سب کے”عنوان پر روشنی ڈالی ،تفصیلات کے مطابق رانا جاوید حسین مرحوم(بانی)رانا مزمل بوبی، رانا تجمل خان،رانا وسیم عباس،رانا علی رضا،چوہدری محمد حسین خان کی قیادت میں نجی میرج ہال “میں حسین سب کے”سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر،تمام مکاتب فکر کے علما اکرام علامہ آغا جعفر حسین آف کراچی،پیر قاری عبدالرحمن قادری چیئرمین بین المذاہب پاکستان، علامہ سکندر حیات ذکی،حافظ عثمان شاکر، علامہ فراست علی،علامہ طاہر الحسن، اسلم رندھاوا،پرنسپل رئیاٹرڈ پروفیسر خواجہ عبدالوادو،صدر پریس کلب ملک نعیم وفا،جنرل سیکرٹری صابر گھمن سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا نے “حسین سب کے”عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان سر کٹا کر دین اسلام کو بلند کیا شرکا نے کہا کہ یزید کا آج کوئی نام نہیں لیتا مگر حسینیت آج بھی زندہ ہے اور قیامت تک زندہ رہیں گئے ۔ حضرت امام حسین یقین ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ حضرت امام حسین نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے جو لازوال قربانیاں دیں ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں