4

ICC مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ’ 8 ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں بھی شرکت کرینگی

لاہور (سپورٹس نیوز)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آٹھ ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں یہ ٹیمیں کوالیفائنگ مراحل سے گزر کر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں اور اب عالمی سطح پر خود کو منوانے کے لیے پرامید ہیں۔اٹلی کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔یورپی سب ریجنل کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کے بعد اٹلی نے یورپ ریجنل کوالیفائر کے آخری میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔وین میڈسن کی قیادت میں اٹلی کی ٹیم میں سابق جنوبی افریقی کھلاڑی جے جے اسمتھ بھی شامل ہیں۔اٹلی کو گروپ سی میں انگلینڈ، نیپال، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔کینیڈا نے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کے بعد ایک بار پھر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں