6

چیچہ وطنی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کمالیہ(نامہ نگار) رائے علی نواز سٹیڈیم چیچہ وطنی میں کھیلے گئے 100 بالز لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ حاجی غلام رسول میموریل کرکٹ کلب 707 کمالیہ اور شاہین کرکٹ کلب چیچہ وطنی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں حاجی غلام رسول میموریل کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل میچ میں حاجی غلام رسول میموریل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 166 رنز کا مضبوط ہدف دیا۔ ٹیم کی جانب سے روشان افضل نے شاندار آل رانڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 سے زائد رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ساتھ ہی 3 کھلاڑیوں کو آٹ کر کے فائنل میچ کے بیسٹ پلیئر قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں