11

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے امریکا کا اسکواڈ کا اعلان

نیویارک(سپورٹس نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے امریکا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت مونانک پٹیل کریں گے۔رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں ستیجا مکھاملا، سوربھ نیتھراالواکر، اینڈریز گاؤس، شایان جہانگیر، جسدیپ سنگھ، سنجے کرشنامورتی، علی خان، شیہن جیسوریا، حرمت سنگھ، محمد محسن، ملند کمار، نوستش کینجیگے، شبھم رنجنے اور شادلے وین شالک ویک شامل ہیں۔ امریکی ٹیم حالیہ برسوں میں ٹی 20 کرکٹ میں تیزی سے ابھری ہے اور اس اسکواڈ کے اعلان کے بعد شائقین کو توقع ہے کہ امریکا ورلڈ کپ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں