صفدر آباد میں پارک اور کھیلوں کا گرائونڈ بنایا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)محلہ کیڑا منڈی کے عوام کا ایک ہی مطالبہ،،کھیلوں کا پارک اور گرائونڈ کی فوری فراہمی وقت کا تقاضا ہے۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ کو کیڑا منڈی کے عوام نے بتایا کہ یہاں کے رہائشیوں کے لئے کوئی پار ک اور گرائوند نہیںجہاں صفدرآباد کی نصف سے زیادہ آبادی رہتی ہے۔علاقہ کے نوجوان گلیوں یا پھر ریلوے لائن کے آس پاس کھیلنے پر مجبور ہیں۔ گلیوں میںکرکٹ کھیلنے پر کئی بار لڑائی جھگڑے بھی ہو چکے ہیں جس سے دشمنی بڑھ رہی ہے ،لیکن اس صورتحال سے نہ تو اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد اور نہ ہی میونسپل کمیٹی کو پرابلم ہے۔اگر پرابلم کری ایٹ ہو رہی ہے تو صرف یہاں کے عوام کو۔حیرانگی کی بات ہے کہ تیس ہزار کے قریب کیڑا منڈی کے رہائشیوںکے مسائل پر توجہ دینے کو کوئی سرکاری افسر تیار ہی نہیں۔عوام کس سے فریاد کریں،کس سے شکائت کریں۔ عجیب سی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں کیڑا منڈی کے لوگ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں