صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی خوش آئند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو خوش آئند اور بر وقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 4 رو پے 4پیسے فی یونٹ کمی سے ٹیکسٹائل سمیت دیگر صنعتو ں کو درپیش سنگین مسائل میں واضح کمی آئیگی اور پیداواری لاگت کم ہونے سے صنعتوں میں دوبارہ جان پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے مہنگے نرخوں نے طویل عرصے سے صنعتی سرگرمیوں کو جمود کا شکار کر رکھا تھا۔ جس کے باعث متعدد یونٹس بند اور ہزاروں مزدور ہے ۔ روز گار ہو چکے تھے تاہم اس فیصلے سے صنعتی پہیہ دوبارہ چلنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ ذوالفقار احمد شیخ نے وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ صنعت دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں