5فروری کو عام تعطیل

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یومِ کشمیر ہر سال پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 5فروری 2026کو یومِ کشمیر کے سلسلے میں پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے حمایت کا اعادہ کرنا ہوتا ہے۔ سندھ نے بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں