ٹورنٹو میرا دوسرا گھر ہے’ راحت فتح علی خان

ٹورنٹو (شوبز نیوز) معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ ٹورنٹو میرا دوسرا گھر ہے، استاد نصرت فتح علی خان کی فیملی یہاں رہتی ہے، ان کی بیگم اس دنیا میں نہیں ہیں، وہ میری ماں کا درجہ رکھتی تھیں، ان کی دعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں۔راحت فتح علی خان نے ٹورنٹو کے اسکوشیا بینک ایرینا میں ہونے والے اپنے شو میں استاد نصرت فتح علی خان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی فیملی کے ساتھ اپنی یادوں کو تازہ کیا۔راحت فتح علی خان نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کی بیگم ٹورنٹو میں میرے شو کا انتظار کیا کرتی تھیں، توں کی جانیں، پیار میرا ان کا پسندیدہ گیت تھا۔ٹورنٹو میں راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان کے شو میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں