سانحہ گل پلازہ’اہم انکشافات

کراچی (بیوروچیف) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں پولیس کو میزنائن، فرسٹ اور سکینڈ فلور کی سی سی ٹی وی ویڈیوز نہیں مل سکی ہیں۔انکوائری کمیٹی نے آتشزدگی کے 20منٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔ میزنائن فلور کی سی سی ٹی وی کو مقدمہ اور انکوائری کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔آگ سوا 10بجے لگی جبکہ آگ لگنے کے آدھے گھنٹے بعد بھی دکانیں کھلی رہیں۔ سی سی ٹی وی میں11بجے تک دکاندار اور گاہک بیٹھے نظر آئے۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو نے شہریوں کو نکالنے کے بجائے آتے ہی پانی مارنا شروع کیا۔زیادہ تر افراد نکل گئے جبکہ 25سے 30افراد دبئی کراکری شاپ میں رک گئے۔دبئی کراکری شاپ کے دکانداروں کی جانب سے لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا گیا۔ریسکیو کرنے والے ایک دکاندار کے مطابق اس نے 150 کے قریب گاہگوں کو راستہ دکھایا۔دبئی کراکری شاپ میں موجود لوگوں سے چلنے کوکہا مگر دکانداروں نے روک دیا۔دکانداروں نے کہا کہ آگ بجھ جائے گی کہیںمت جائیں۔انہی 30 افراد کی باقیات دبائی کراکری شاپ سے ملی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں