رسم مہندی میں فحش ڈانس 11باراتی 3رقصائیں گرفتار

ساہیوال(بیوروچیف ) شادیوںپر رسم مہندی کی تقریبات میں ڈانسروں کے فحش ریکارڈنگ پر مجرے ،آتش بازی 11 باراتی اور تین خواتین ڈانسر گرفتار ۔چک 52 پانچ ایل میں صبح چار بجے شادی پر رسم مہندی کی تقریب میں ڈانسروں سے فحش حرکات کرتے ہوئے پولیس یوسف والا نے علی زین کمبوہ کی شادی پر چھا پہ مار کر محمد عمر ،محمد احمد کمبوہ، تنویر حسین ،علی عباس ،محمد تنویر اور تین رقصاؤں کو نورین، ساجد ہ ، ارم شہزادی کو گرفتار کر لیا اور ایک باراتی سے ناجائز پسٹل بھی بر آمدکر لیا چار ہزار روپے نقدی بھی قبضہ میں لے لی ۔چک 32 بارہ ایل میں زمیندار ظفر کے بیٹے حسن کی شادی کی تقریب رسم مہندی میں آتش بازی کا مظاہرہ کرتے فحش ریکارڈنگ اور ناچ گانے کرتے ہوئے چھاپہ مار کر تین کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈانسر اور دیگر شرکا ء فرار ہو گئے ۔پولیس یوسف والا اور صدر چیچہ وطنی نے دو مقدمات دونوں د ولہا سمیت 18 افراد کے خلاف 3,6,8میرج ایکٹ 6ساؤنڈ سسٹم ایکٹ294ت پ اور13اے دو اسلحہ آرڈیننس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے گرفتارباراتیوں اور تین ڈانسروں کو جیل بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں