5

درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا مقدمہ درج

لاہور( بیورو چیف ) ریلوے اسٹیشن کے باہر 21درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے معاملے پر ایریا انچارج ظفر اقبال کی مدعیت میں تھانہ ریلوے اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 379اور 427کے تحت درج کیا گیا ۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے باہر کونو کارپس کے 26 درخت لگائے گئے تھے ،26جنوری کو دیکھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے درخت کاٹے گئے ،نامعلوم شخص اور افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں