3

رونالڈو مسلسل دوسرے میچ میں النصر ٹیم سے باہر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

ریاض(سپورٹس نیوز)سعودی پرو لیگ نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل سے جڑے خدشات کے درمیان واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی فرد، چاہے وہ کتنا ہی بڑا نام کیوں نہ ہو، اپنے کلب سے باہر فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہو سکتا۔41 سالہ پرتگالی فارورڈ کو النصر کی جانب سے الریاض کے خلاف لیگ میچ کے لیے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، جس کے بعد ان کے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔ پرتگالی میڈیا آؤٹ لیٹ اے بولا کے مطابق رونالڈو نے مبینہ طور پر میچ کھیلنے سے انکار کیا کیونکہ وہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی ا?ئی ایف ) کی جانب سے کلب کے انتظامی معاملات سے ناخوش تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی ناراضی کی ایک بڑی وجہ ان کے سابق ریال میڈرڈ ساتھی کریم بینزیما کی الاتحاد سے لیگ لیڈر الہلال میں منتقلی ہے۔ 38 سالہ فرانسیسی سٹرائیکر نے الہلال کی جانب سے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک سکور کرتے ہوئے الاخدود کے خلاف 0ـ6 کی شاندار فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔الہلال اور النصر دونوں سعودی عرب کے کامیاب ترین کلبوں میں شامل ہیں اور دونوں ہی پی آئی ایف کے زیرِ انتظام ہیں، جو انگلش کلب نیو کیسل یونائیٹڈ کی بھی سرپرستی کرتا ہیرونالڈو نے ٹریننگ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تاہم سعودی لیگ حکام تاحال اس بات پر غیر یقینی کا شکار ہیں کہ آیا وہ ا?ئندہ الاتحاد کے خلاف میچ میں میدان میں اتریں گے یا نہیں۔سعودی پرو لیگ کے ترجمان نے بی بی سی کو جاری بیان میں کہا کہ سعودی پرو لیگ ایک سادہ اصول پر کام کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں