2

فتنہ الخوارج پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ۔دہشت گرد صرف انسانیت کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخواج ملک کو عدم استحکام اور کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر پاکستانی قوم متحد ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ و مسجد خدیجہ کبری میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دشمنوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں