خود کش حملہ کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری خوش آئند ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) اسلام آباد امام بارگاہ میں خود کش حملہ ایک سانحہ ہے مسلم لیگ (ن) اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتی ہے حکومت دہشتگردوں سے سختی سے نمٹے گی پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے بھار ت فنڈنگ کر رہا ہے ترلائی کے علاقہ میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے خود کش حملہ کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں محمد طاہر جمیل نے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کہ سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ فتنتہ الخوارج کے دہشت گرد کسی رعایت کے حقدار نہیں ۔ خود کش دھماکہ کرنیوالے افراد مسلمان تو دور کی بات انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ۔ انہیں نشان عبرت بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں