5

کامیاب بسنت فیسٹیول پر مریم خوش،لاہوریوں کو شاباش

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت پر حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنے پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی، شاباش لاہور۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور آج بہت خوش ہے، میں بھی بہت خوش ہوں، لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا، مقررہ سائز اور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوع ڈور استعمال کرنیکی اطلاعات نہیں ملیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ چھتو ں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی، دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے، سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دو سر ے شہروں میں بھی اپنایا جائیگا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ہر علاقے میں 200 کلینک آن ویل اور 21فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں