1

ریلوے کا سبی ہرنائی سیکشن پر ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ (بیورو چیف)محکمہ ریلویز نے سبی ہرنائی سیکشن پر ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سبی ہرنائی ٹرین سروس خسارے کا شکار ہے، ہرنائی سے اندورن ملک کیلئے کوئلہ کی سپلائی بھی ان دنوں بند ہے ۔سبی ہرنائی سیکشن پر 23 جولائی 2024کو مون سون بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کے باعث ٹریک بہہ جانے کے بعد ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا تھا،ریلوے کے عملے نے ڈیڑھ سال کی کوششوں کے بعد متاثرہ ٹریک کی مر مت مکمل کرلی تھی تاہم ریلوے حکام نے سبی ہرنائی سیکشن پر ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ عمران حیات نے بتایا کہ سبی ہرنائی سیکشن پر ٹرین سروس خسارے کا شکار ہے آمدنی سے زائد اخراجات ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں