2

مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالے قصابوں کی شامت آگئی

گوجرہ ( نامہ نگار)گوجرہ میں مضرصحت فروخت کر نیوالے قصابوں کی شامت آگئی۔ فو ڈ اتھارٹی کی ٹیم کے قصا بو ں پر چھا پے، دو قصا ب مقدما ت کی زد میں آ گئے ۔ فوڈ اتھارٹی ٹو بہ ٹیک سنگھ کو اطلا ع ملی کہ قا ئد اعظم روڈ پر قصا ب مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں جس پر فوڈ انسپکٹر عمر فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھا پے مار کر قا ئد اعظم روڈ پر اقبا ل کی مٹن شاپ سے مضر صحت گوشت برآ مد کرلیا اور قا ئد اعظم روڈ پر ہی خر م شہزاد کی دکا ن سے مضر صحت چھوٹا گوشت برآ مد کرلیا اور تحریری طور پر سٹی پولیس گوجرہ کو مطلع کردیا جس پر انہو ں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں