2

وزیراعظم کا چھ نکاتی معاشی ایجنڈہ بہترین نتائج لاسکتا ہے

ملتان(بیورو چیف) معروف صنعت کار اور سابق صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان میاں راشد اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم کا چھ نکاتی معاشی ایجنڈہ بہترین نتائج لا سکتا ہے لیکن اس کیلئے حکومت کو اپنا عزم دکھانا ہوگا،نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے بغیر اہداف پورے ہوں گے نہ ہی ملک معاشی طور پر طاقتور بن کاابھر سکتا ہے ۔ایک بیان میں میاں راشد اقبال نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی اور دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کو برآمد کنندگان کو ریلیف دینا ہوگا۔اسی طرح مقامی کاروبار وں کی ترقی کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،معاشی سر گرمیاں عروج پکڑنے سے ٹیکس محصولات کے اہداف پورے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کیلئے مراعاتی سکیمیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی انڈسٹری بینک کرپٹ ہو جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا، پاکستان اپنی تاریخ کے سب بدترین صنعتی بحران کے دہانے پر، ملک میں نئے صنعتی یونٹ نہ لگ سکے، ملکی صنعتوں سے متعلق انکشاف کیا کہ اس وقت جو یونٹ چل رہے تھے وہ بھی بند ہورہے ہیں، زیادہ شرح سود اور ٹیکسز کی وجہ سے انڈسٹری کے بینک کرپٹ ہونے کا خدشہ ہے۔جب کوئی کمائے گا تو کام کرے گا، جب کمائے گا ہی نہیں تو کام کون کرے گا، جبکہ انتہائی بلند شرح ٹیکس رکھیں گے تو کون کام کرے گا، ان حالات میں انڈسٹری کا چلنا خطرناک ہے، ملک میں نئی انڈسٹری کیا لگے گی بلکہ پرانے انڈسٹری یونٹس بھی بند ہو رہے ہیں۔ملٹی نیشنل کمپنیاں تیزی سے جا رہی ہیں۔ تیزی سے ڈی انڈسٹریلائزیشن ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں