2

کچے کا آپریشن ‘انتہائی مطلوب ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

خیرپور(نامہ نگار)خیرپور کے کچے میں آپر یشن کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو رب رکھیو ناریجو نے سرنڈر کر دیا۔وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نے ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی خیرپور اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤ ں کا سرنڈر کرناو اضح پیغام کے بعد کا نتیجہ ہے، پولیس کی موثر حکمت عملی سے کچے کے ڈاکو پسپا ہو رہے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے کچے کا علاقہ مزید محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا اور اب دیگر جرائم پیشہ عناصر بھی ہتھیار ڈال کرقانون کے سامنے پیش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں