1

یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30مارچ تک توسیع

کراچی(بیورو چیف)کراچی کی مقامی عدالت نے اسلام کی بے حرمتی کے کیس میں معرو ف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30مارچ تک توسیع کردی۔کراچی کی سیشن عدالت وسطی میں اسلام کی بے حرمتی کے مقد مے میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی سما عت ہوئی۔ ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے رجب بٹ کیخلا ف کیس میں ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ عبوری ضمانت پر رہا ملزم یوٹیوبر رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے، مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمارا موقف تھا کہ عدالت کا ٹائم ساڑھے 8 کا ہے لیکن ملزم ساڑھے 9 بجے پیش ہوئے، ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں