1

پاکستان دہشت گردی کے آگے کبھی نہیں جھکے گا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیا ں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدرغلہ منڈی میاں آصف اسلم نے ترلائی اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے میں خوکش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ نہیں کر سکتے پوری قوم متحد ہے، انہوں نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے آگے کبھینہیں جھکے گا بلکہ ہم بہادری کے ساتھ اس ناسور کا مقابلہ کرینگے ملک اس وقت ترقی کے منازل طے کررہا ہے لیکن بھار ت ہمیں ہروقت نقصان پہنچانے کے در پر ہوتا ہے افغان رجیم اور بھارتی گٹھ جوڑ کو شکست فاش دینے کی قوم مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ نمازِ جمعہ کے دورا ن معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں