2

چنیوٹ کے داخلی،خارجی راستوں کی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کا ایکسین ہائی ویزمحمد احمد کے ہمراہ چنیو ٹ فیصل آباد کا دورہ، ون وے سڑک کی تعمیر کے جاری کام کا جائزہ لیا، ایکسین ہائی ویز کو مزید مشینری اور عملہ کے ساتھ جاری کام کو تیز کروانے ودیگرامور بارے ہدایات جاری کیں، علاوہ از یں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا تمام مختلف بائی پاسز کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڈ، پنڈی بھٹیاں روڈ، ساڑ والا /ساہیانوالہ روڈ، فیصل آباد روڈ اور جھمرہ روڈ بائی پاسز کا وزٹ کیا اور بائی پاسز چوکوں میں الیکٹریکل پولز لائٹس کی تنصیب اور چوکس کی بہتری و بحالی اور خوبصورتی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے مختلف امور کی بہتری بارے موقع پر ایکسین ہائی ویز محمد احمد کو ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کی تمام شاہراہوں ، بائی پاسز کی بہتری کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں