2

قتل کے مقدمے کا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آباد (بیورو چیف)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد وقاص کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپور ٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم گزشتہ 2 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کیخلاف سال 2024 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر، ڈسکہ میں مقدمہ درج ہوا تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتار ی کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اکے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں