گوجرہ میں چوری کی بڑھتی وارداتوں سے شہری خوفزدہ

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر158گ ب کے علی شیر کے گھر میں نامعلوم چور تالے توڑ کر داخل ہوئے اور وہاں سے طلائی زیورات،نقدی اور گھریلو قیمتی سامان کل مالیت9لاکھ 12ہزار روپے کرلیا۔چوروں نے دستگیر کالونی کے محمد بلال کی موٹر سائیکل نمبر3620وی آر ایل گلشن کالونی سے۔چک نمبر427ج ب کے عباس علی کی موٹر سائیکل نمبر7863اے کے ڈی اس کی حویلی سے محلہ مغل پورہ کے محمد سعید اپنی موٹر سائیکل پر محلہ حفیظ پارک کی مسجد کے باہر سے۔چک نمبر 371 ج ب کے محمد احمد کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہرچوری کرلیں۔ چوروں نے فیصل کا موبائل 29ہزارروپے مالیت پینسرہ روڈ ورکشاپ سے چوری کر لیا۔ چک نمبر298ج ب کے عبدالرحمن کا موبائل مالیت45ہزارروپے نیشنل بنک والی گلی کریانہ شاپ سے چوروں نے چوری کر لیا۔چک نمبر 370ج ب کے نقشبند کی جیب سے مین بازار میں خریداری کے دوران چوروں نے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چوری کر لیا۔وارداتوں کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں