بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کی گئی نہ کوئی کر سکتا ہے، حذیفہ رحمن

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ڈیل آفر کی گئی ،نہ کوئی کر سکتا ہے۔حذیفہ رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون کے مطابق سزا یافتہ شخص کو ریلیف عدالت ہی دے سکتی ہے، ڈیل کی بات کہیں سے بھی ہو بے معنی ہے، جب ڈیل سے کچھ نہیں سکتا تو کوئی ڈیل کی آفر کیوں دے گا؟۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عمران خان کو نہیں بلکہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، مذاکرات کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں، پچھلے مذاکرات میں پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعظم کی رہائی کا مطالبہ ہی نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں