پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہو گی

پشاور (نامہ نگار)سرکاری سکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع ہوگا، پاکستان سے پہلی حج پرواز 19اپریل کو شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق پشاور کے سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام اباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت دی جائیگی اور پشاور ایئرپورٹ پر پرائیویٹ عازمین جائیں گے۔رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں