سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء کی فروخت

فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما رائے شہادت خاں کھرل نے کہاہے کہ سستے رمضان بازاروں کے نام پر قائم سستے بازاروں اور منڈیوںمیں ناقص اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔ناجائز منافع خور ، گرانفرو ش اور ذخیرہ اندوز سرگرم ہوگئے ہیں۔اشیاء خوردو نوش، پھل اور سبزیوں کے نرخ غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں۔روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ صوبائی حکومت کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب صرف اپنی تشہیر میں مصروف ہیں پوری دنیا میں مقدس مہینے میں لوگ روزے داروں کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میںمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عوام کو لوٹنے کے سلسلے میں اضافہ ہوجاتا ہے ہائے مار گئی مہنگائی کی دوہائی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کو نہیں سن رہی غریب روزے دار کہاں جائے کس سے داد فریاد کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں