عمر اکمل نے اپنا اور بابر کا موازنہ پیش کرنیکے چند گھنٹوں بعد یوٹرن لے لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) طویل عرصہ سے قومی ٹیم سے دور عمر اکمل نے اپنا اور بابر اعظم کا موازنہ پیش کرنے کے چند گھنٹے بعد یوٹرن لے لیا۔پاکستان ٹیم میں طویل عرصہ سے منتخب نہ ہونے والے قومی بیٹر عمر اکمل نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنا اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کا موازنہ پیش کرتے ہوئے دونوں کے بیٹنگ اعداد وشمار شیئر کیے تھے۔تاہم یہ موازنہ پیش کرنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی عمر اکمل نے یوٹرن لیتے ہوئے اس موازنے کو ایک پرستار کی پوسٹ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس کو صرف ری پوسٹ کیا۔عمر اکمل نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر لکھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا مقصد کبھی بھی بابر اعظم سے اپنا موازنہ نہیں کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے سرفہرست بلے بازوں میں سے ایک ہیں، اور مجھے ان کی کامیابیوں کا بہت احترام ہے۔عمر اکمل نے کہا کہ یہ کوئی موازنہ نہیں تھا بلکہ فارمیٹ میں کردار کی مناسبت کے بارے میں صرف ایک نقطہ نظر تھا۔میرا مقصد صرف اس بات کو اجاگر کرنا تھا کہ وہ قدرتی طور پر ٹی 20 کرکٹ میں مڈل آرڈر بلے باز نہیں ہیں، کیونکہ یہ پوزیشن ان کے بیٹنگ کے انداز کے مطابق نہیں ہے۔آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف ایک پرستار کی ری پوسٹ تھی اور جان بوجھ کر کسی بھی طرح سے ترمیم نہیں کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں