شہید محمد قاسم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں 391 گ ب جھوک خدایار کا رہائشی محمد قاسم کھوکھر شہید ہو گیا۔ جس کا تعلق پاک فوج کی مایہ ناز بلوچ رجمنٹ سے تھا۔ شہید محمد قاسم کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی گائوں میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں عسکری وسول حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد قاسم شہید کا جسدخاکی جب ان کے آبائی گائوں پہنچا تو ہر آنکھ اشکبار اور پاکستان زندہ باد’ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں