فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں فرنیچر مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کے ہمراہ فرنیچر مارکیٹ کا دورہکیا۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیوٹیفکیشن منصوبہ کے تحت میونسپل کمیٹی مسجد کی تزئین وبحالی، 135دکانوں کے فرنٹ کی بیوٹیفکیشن،2 ہزار آر ایف ٹی ٹف پیورز کی بحالی،110موٹر بائیکس کے لئے پارکنگ پلازہ،لکڑی کا کام،دکانوں کے باہر ایک ہی طرز کے بورڈز،سٹارم واٹر ڈرین کی تعمیر،کیبل ٹریز،شیڈز،وکٹورین پولز کی تنصیب،لائبریری پارک کی چار دیواری کا تعمیر مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مین انٹری گیٹ اور میونسپل کمیٹی کے گیٹ کا کام آخری مراحل میں ہے۔صوبائی وزیراور مشیر نے فرنیچر مارکیٹ کی بیوٹیفیکیشن کو سراہا۔انہوں نے موقع پر دکانداروں سے ملاقات بھی کی جنہوں نے فرنیچر مارکیٹ کی بیوٹیفیکیشن پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ اداکیا۔




