فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے انسانی خدمات کے اعتراف میں صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک کو تعریفی شیلڈ دی گئی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق ودیگر افسران نے شیلڈ پیش کی اور مستحق مریضوں کی فلاح وبہبود اور علاج معالجہ کے لئے ادویات سمیت طبی مشینری کی فراہمی میں ڈاکٹر جعفر حسن مبارک کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے تاہم نجی شعبوں کی طرف سے معاونت احسن اقدام ہے۔انہوں نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال Iکی طرف سے ہسپتال کو طبی وسائل کی فراہمی کا بھی ذکر کیا۔ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے محکمہ سماجی بہبود کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی مستحقین کی امداد وبحالی کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔




