مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر فیصل آباد کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔ انہوں نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا اورسرجیکل ایمرجنسی سمیت وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت، ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق،ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے میڈیسن سٹور،اوپی ڈی کا بھی دورہ کیا اورہسپتال میں صفائی کا معیار دیکھا۔بیڈشیٹس کے صاف ہونے کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے مشینری کی ورکنگ حالت کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے اسی مقصد کے لئے ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں