FIAکا ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ میڈیسن گودام پر چھاپہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ ڈی ٹائپ کالونی میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں مضرصحت’ ان رجسٹرڈ’ ادویات برآمد کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے کے ایس ایچ او سب انسپکٹر اجمل حسین نے ڈرگ انسپکٹر ثاقب کے ہمراہ ڈی ٹائپ کالونی میں میڈیسن کے گودام میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں مضرصحت’ ان رجسٹرڈ اور خرید وفروخت کا ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔ پکڑی جانے والی کھیپ میں 13اقسام کی ادویات پائی گئیں اور ادویات ضبط کر کے ولید انٹرپرائزر کے خلاف تحقیقات شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں