کمسن لڑکے سے بد اخلاقی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ روڑالہ روڈ پولیس نے کمسن لڑکے سے بدفعلی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان عمر اور سلیم نے 12 سالہ رمضان کو مبینہ بد فعلی کا نشانہ بنایا تھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایچ او تھانہ روڑالہ روڈ حافظ احمد عمار کو دیا جس پر ایس ایچ او روڑالہ روڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اگیا ور متاثرہ لڑکے کا طبی معائنہ (میڈیکل) کروایا جا رہا ہے تاکہ قانونی شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرتی برائیوں اور بچوں و نوجوانوں کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ایس پی جڑانوالہ حافظ محمد امتیاز کا کہنا ہے کہ قانون کی گرفت سے کوئی بھی مجرم بچ نہیں پائے گا۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ متاثرہ فریق کو انصاف ملے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں