مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام گرینڈ یوتھ افطار پروگرام ،شہر بھر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام گرینڈ یوتھ افطار پروگر ا م کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے نوجوانو ں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ یہ خوبصور ت اجتماع اتحاد، اخوت اور نوجوانوں کی بیداری کی ایک روشن مثال بن گیا۔پروگرام میں مہمانِ خصو صی چوہدری حمید الحسن گجر (صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب)،انجینئر حارث ڈار (صدر مسلم یوتھ لیگ پاکستان)،محمد احسن تارڑ (جنرل سیکرٹر ی پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد)اور وقار احمد (انفارمیشن سیکرٹری مسلم یوتھ لیگ پاکستان ) امانت علی صدر مسلم پروفیشنل فورم فیصل آباد نے خصوصی شرکت کی۔معزز مہمانانِ گرامی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کردار سازی، خدمتِ خلق اور معاشرے کی مثبت تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔تقریب کی صدارت محمد ایوب گلوتر (صدر مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد)نے کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط کی جائے گی۔ نوجوان بیدار ہوں تو قومیں عروج پاتی ہیں،مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد نوجوانوں کو مقصد اور راستہ دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں