ضرورت مند بھائیوں کی مدد کرنا ہی اصل ایمان ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اہل ثروت و صاحب حیثیت طبقات اللہ کے دیئے ہوئے مال کا کچھ حصہ ضرورتمندوں’ یتیموں اور مساکین میں تقسیم کر کے اللہ کی قربت حاصل کر سکتے ہیں’ محض ہمدردی پر اکتفا نہ کریں بلکہ عملی دست ِ تعاون بڑھائیں، تاکہ وہ باہمت افراد جو عزم و محنت سے اپنی تقدیر سنوارنا چاہتے ہیں، باوقار انداز میں زندگی کی شاہراہ پر آگے بڑھ سکیں’ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سٹی (سکا گروپ)’ انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر میاں ریاض شاہد’ نائب صدر سٹی میاں بلال احمد’ صدر انجمن تاجران منٹگمری بازار گلی نمبر6-5-4بلال احمد نے انجمن تاجران منٹگمری بازار کے تاجر رہنما حاجی محمد یوسف’ شیخ محمد عمر کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے کیا’ انہوں نے کہا کہ جب دل شکر سے خالی ہو جائیں تو نعمتیں بھی بے رنگ محسوس ہوتی ہیں’ اس لئے ہرحال میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں’ اپنے سے نیچے دیکھیں اور ان لوگوں کی مدد کریں جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں’اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کر نا آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔مشکل گھڑی میں اپنے ضرورت مند بھائیوں کی مدد کرنا ہی اصل ایمان ہے ،ہر فردکوسماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے’ مقررین نے کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنا نہ صرف سماجی فلاح کا ذریعہ ہے بلکہ یہ تزکیہ نفس اور آخروی کامیابی کی ضمانت بھی ہے’ افطار ڈنر میں ہرمکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں