لنڈیانوالہ پولیس کا آتشی مواد رکھنے والوں کیخلاف آپریشن

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے 4افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آتشبا زی کا سامان برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندرا ج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت کی روشنی میں ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ محمد محسن نے غیر قانونی آتش بازی اور آتشیں مواد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او محمد محسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے،جس کے نتیجے میں غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا ہے، جس میں انار،پٹاخے، ہوائیاں اور دیگر خطرناک مواد شامل ہے۔پکڑے جانیوالے 4 ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایس پی جڑانوالہ حافظ محمد امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ “انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی عنصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ آتش بازی نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسے کریک ڈائون جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں