سی سی ڈی مقابلے میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) بدنام زمانہ منشیات فروش سابقہ ریکارڈ یافتہ یاسر عرف ٹنڈا ولد ظہور قوم گجر سکنہ 714 گ ب تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سی سی ڈی ٹوبہ کے ساتھ پولیس مقابلے میں ہلاک۔رات 353ج ب گوجرہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ 3 کس ملزمان نے ٹیم سی سی ڈی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا دو کس نامعلوم ملزمان فرار ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا. ملزم سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد۔ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں