شاہدرہ میں ٹیوٹا کے ادارے کی بحالی کا سنگ بنیاد

لاہور(بیورو چیف)ٹیوٹا کے تاریخی ادار ے گورنمنٹ ویوننگ اینڈ فنشنگ انسٹیٹیوٹ شاہدرہ کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر اور سینئر ڈائر یکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر نے کہا فنی تربیت دینے والے اداروں کا متعلقہ انڈسٹری سے قریبی تعلق انتہائی اہم ہے۔ چین جیسے ملک میں تربیتی اداروں کے ان سے متعلق صنعتوں کے ساتھ معاہدے ہوتے ہیں تاکہ تربیت کا معیار ان کی ضروریات کے مطابق رہے ۔ انہوں نے کہا اس انسٹیٹیوٹ کی عمارت کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا اس عمارت کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی ماڈرنائزیشن کی جا رہی ہے اور اس ادارے میں ٹیکسٹائل کی جدید ٹیکنالوجی طلبا کی تربیت کے لئے دستیاب ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس ادارے میں تین سینٹر آف ایکسیلنس بھی بنیں گے جن میں الیکٹرک وہیکل ماڈرن فرنیچر اور سول ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا یہ شاہدرہ کے عوام کے لیے حکومت پنجاب کا بہت بڑا تحفہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ شاہدرہ سکل کمپلیکس اس علاقے کے نوجوانوں کو دنیا کی جدید ترین فنی تربیت ان کے اپنے علاقے میں فراہم کرے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے کہا کہ یہ ادارہ 1928میں بنا تھا اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے اس کی ہے پناہ خدمات ہیں اس کی اپ گریڈیشن اور بحالی کا کریڈٹ چئیر مین ٹیوٹا کو جاتا ہے جنہوں نے اس میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں کہا کے ادارے کی بحالی کے بعد اس تین ڈپلومہ کورسز کا آغاز کیا جائے گا جس میں ڈائننگ اینڈ پرنٹنگ کیمیکل اور ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائن کا ڈپلومہ شامل ہے ۔جبکہ ان سمیت یہاں چھ ماہ کے شارٹ کورسز بھی کروائیں جائیں گے جو متعلقہ انڈسٹری کی سکل ضروریات کو پورا کریں گے ۔اختر عباس بھروانہ نے مزید کہا کہ آج کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت سے سی ای اوز اور ٹیکسٹائل کی فیلڈ کے ماہرین اسی ادارے سے تربیت یافتہ ہیں اور آج اس تقریب میں موجود بھی ہیں ۔ تقریب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر ظہیر عباس آصف محمود اور شاہدرہ ویلفیئر کونسل کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں