رمیش سنگھ اروڑہ کی جانب سے افطار ڈنر

لاہور (بیورو چیف)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی جانب سے لاہور میں بین المذاہب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزرائ، ممبران پنجاب اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ افطاری کا یہ اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں