مہنگائی کی روک تھام کیلئے پٹرول کی مینجمنٹ کرنا ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سا بق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنو عات نرخوںمیں ریکارڈ اور تاریخی اضافہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میںکوئی شک نہیں ہے کہ خطہ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں مگر ہندو ستان نے فوری طور پر روس سے تیل لیکر صورت حال پر قابو پا لیا اگر امریکہ ہندوستان کو روس سے تیل لینے کی اجازت دے سکتا ہے تو ہمیں بھی ایران یا روس سے سستا تیل لینے بارے فوری پالیسی وضع کرنا ہو گی ، قبل ازیں بھی کسی ذرائع سے ایرانی تیل پاکستان میں آ رہا ہے لہذا عوام کو مزید زندہ درگور ہونے سے بچانے ، بڑھتی غربت، مہنگائی کی روک تھام معاشی استحکام کے لئے مینجمنٹ کرنا ہو گی کیونکہ پٹرول ، ڈیزل کے بے تحاشا ریٹ بڑھنے سے جہاں ٹرانسپورٹ اور ریل اور گڈز کرایہ میں اضافہ ہوا وہاں خام مال کی قیمتیں بھی بڑھنے اور پیداواری لاگت میں اضافہ کا امکان ہے رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے مختلف سکیموں کی مد میں نقد رقم کی ادائیگی غربت کے خاتمہ کا مستقل حل نہیں عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بجائے غریب عوام کو بھکاری بنا دیا گیا ہے موجودہ وقت میں اچھے خاصے خاندانوں کے لوگ بدترین مہنگائی ،مہنگی بجلی، غربت بیروزگاری کی زد میں آ چکے ہیں چنانچہ حکومت کو سمجھداری سے کام لینا ہو گا اور جہاں سے باآسانی گیس تیل سستا ملے لینا چاہئے بصورت دیگر صورتحال گھمبیر ہوتی چلی جائے گی آخر میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاک فوج افغانستان سے دہشت گردی کرنے والوں کو سبق سکھا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں