دنیا پاکستان کو ایک طاقتور ملک کے طور پر دیکھتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران(امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی اپیل پر افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے کارخانہ بازار سے کچہری بازار تک نکالی گئی ”پاک فوج زندہ باد” ریلی نکالی گئی’ ریلی کی قیادت سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کی’ ریلی میں سپریم انجمن تاجران کے سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ مکی کلاتھ بورڈ کے گروپ لیڈر شیخ یوسف گچھا’ کچہری بازار کے جنرل سیکرٹری عبدالشکور ساجد’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم ذبیع اللہ’ مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’ جھنگ بازار کے صدور مزمل طور’ چوہدری محسن انوار’ صوفی امین’ شیخ جاوید’ میاں رضوان پپو’ ماجد امین بٹ چوہدری طارق جٹ’ چوہدری جمیل اختر کے علاوہ آٹھ بازاروں کے صدور’ جنرل سیکرٹریز ‘سول سوسائٹی’ ریڑھی چھابڑی والوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ مکی کلاتھ بورڈ کے گروپ لیڈر شیخ یوسف گچھا’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل و دیگر مقررین نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے یقینا عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وہ کارنامے انجام دیئے جنہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا’ آپریشن بنیان مرصوم ہو یا آپریشن غضب للحق’ دشمن کے ایسے دانت کھٹے کئے کہ وہ دوبارہ ارض وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا’ بھارت کی شکست ہو یا افغان دہشت گردوں کی ٹھکائی’ ہر محاذ پر پاکستان سرخرو ہوا’ آج دنیا پاکستان کو ایک مضبوط’ باوقار اور طاقتور ملک کے طور پر دیکھتی ہے’ یہ ہے نئے پاکستان کی پہچان’ ایک ایسی قوم جو متحد ہو تو ناقابل شکست ہے’ مسلم دنیا کو بھی اس نازک وقت میں اتحاد و حکمت کا مظاہرہ کرنا ہو گا’ اگر ہم متحد نہ ہوئے تو جنگ کی یہ آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں