آوارہ کتوں نے غلہ منڈی گوجرہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا

گوجرہ (نامہ نگار) آوارہ کتوںنے غلہ منڈی میں خوف وہراس پھیلا دیا۔محنت کش کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ سلطان پو رہ گوجرہ کا محمد رفیق اپنی گدھا ریڑی پر غلہ منڈی میں محنت مشقت کیلئے آیا ہواتھاجہاں پر اچانک ایک آوارہ کتا گھومتا ہواآگیا جس نے اس کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ کتوں کی آوارگی کے باعث غلہ منڈی میں موجود شہری شدید خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے جبکہ زخمی کوتحصیل ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ شہر بھر میں آوارہ کتوں کے خاتمہ کیلئے فوری طور ٹھو س اقدامات کرکے عوام کوتحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں