دبئی میں سرمایہ کاری کرنیوالے پاکستانی پیسہ واپس لائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) خلیجی ممالک کا پاکستان کی جانب رجوع سے حکومت خلیجی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ بات سابقہ صدر فیصل اباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریحان نسیم بھراڑا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہدبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی شامل کریں وہ وہاں سے پیسہ واپس لائیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت کو بھی حقیقی ریاست پر ٹیکس کم کرنا ہوگا تاکہ سرمایہ کاری پاکستان میں واپس آسکے اور خلیج میں مقیم مختلف سرمایہ کاروں کو پاکستانی ویزہ فرام کرکے پاکستانی سرماکاتی میں جگہ فرام کی جا سکتی ہیں جس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت میں اضافہ ممکن ہو گا بلکہ بہت ساری انویسٹمنٹ بھی پاکستان میں کی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں