حقوق نسواں کیلئے دعوے نہیں عمل کرنے کی ضرورت ہے

چنیوٹ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے قیصر احمد شیخ ،مسلم لیگ ن چنیوٹ کے سٹی صدر شیخ عابد اقبال ، جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر شکیل انجم یوتھ ونگ چنیوت ینگ لیڈر شیخ حسن اقبال جالندھری نے کہاہے کہ اسلام ہی وہ دین ہے جس نے پہلی مرتبہ اقوام عالم میں عورت کو اپنی ذاتی ملکیت کا حق دیا اگر آج معاشرے میں کہیں عورت کو اس کا ”شرعی حق ”نہیں مل رہاہے ؟ تو قصور دین اسلام کا نہیں ہے ؟ ”حقوق نسواں ” کے دعویدار ہی عورتوں کا سب سے زیادہ استحصال کررہے ہیں مادر ملت فاطمہ جناح دختر مشرق بے نظیر بھٹو ،بیگم نصرت بھٹو،مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز،دختر پاکستان مریم نواز جیسی بہادر خواتین آج کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔۔ ماں ، بہن ،بیٹی اوربیوی کی حیثیت سے” عظمت و حرمت کا اظہار ”ہر مسلمان صرف عالمی یوم خواتین 8مارچ کو ہی نہیں ہر صبح و شام کرتے ہیں ہمیں ”حقوق نسواں ” کی کامیابی کے لیے صرف دعوئے نہیں عمل کی بھی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزیرہنما و ایم این اے قیصر احمد شیخ ،مسلم لیگ ن چنیوٹ کے سٹی صدر شیخ عابد اقبال نے پاکستان مسلم لیگ چنیوٹ کے زیر اہتمام ”ولڈ وویمن ڈے ” پر ”اسلام میں عورت کی تعظیم اورمغربی یلغارکاواویلہ ” کے موضوع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پارٹی رہنماوں نے کہا یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیںکہ عورتوں کے حقوق سب سے زیادہ مغرب ، یورپ ، انڈیا اور امریکہ میںپامال کیے جارہے ہیں مغربی معاشرے نے جتنی توہین عورتوں کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کی ہیں ناقابل بیان ہی نہیں بلکہ شرمناک بھی ہے ۔ حاجی عابد اقبال شیخ ،ڈاکٹر شکیل انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی میڈیا اور اقوام متحدہ خواتین کے بنیادی حقوق کے بارے میں آج یا 50سے پہلے رونا روتا ہوگا مگر ہمارے نبی کریمۖ کی ذات اقدس نے تعظیم عورت کا ”انقلابی پیغام ” سوا چودہ سوسال پہلے ہی پوری دنیا کے لیے عطا فرمادیاتھا خواتین کے بغیر قومی ، سماجی اور معاشرتی ترقی و خوشحالی ہو نہیں سکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں